تھانہ پاکستان بازار پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے سنگین نوعیت کے مقدمہ میں مفرور و مطلوب 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان تھانہ پاکستان بازار کے مقدمہ الزام نمبر 459/2023 بجرم دفعہ 147/149/324/302 میں مفرور و مطلوب تھے۔ ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں چاند ولد معین الدین عرف مراد اور راہد ولد عظیم اللّٰہ شامل ہیں۔