ایم کیو ایم ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں امن اور استحکام چاہتی ہے اس لیے ہم نے اپنے مطالبات سے کسی سیاسی جماعت کو پریشان نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں ریفارمز کی ضرورت ہے آرٹیکل 140 اے کا مسودہ ایم کیو ایم نے پیش کیا ہے اور مسلم لیگ ن ہمارے مسودے پر راضی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پی پی سے ہمارے مسودے پر بات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایسی ہو جس سے عام لوگوں کو انصاف مل سکے ایم کیو ایم نے ہر دور میں سیاسی استحکام کی کوششیں کی ہیں۔ افغان سفیر کی حرکت پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کی قربانیاں یاد رکھنی چاہیے امریکا ان افغانیوں کی وجہ سے ہم پر الزام لگاتا رہا ڈبل ایجنٹ کہا گیا لیکن ہم نے اس کے باوجود ان افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفیر کو بھیج دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ پاکستانی حکومت کو افغانستان کی حکومت سے بات کرنی چاہیے کہ افغانستان کی پاکستان سے اتنی نفرت کی وجہ کیا ہے ہم نے ان افغانیوں کی وجہ سے دنیا کو ناراض کیا اور اب یہی افغان ہمارے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔