کراچی:کالعدم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشتگردوں‌سمیت 12 ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے. کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کالعدم القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں عثمان غنی اور نور طیب کو گرفتار کرلیا. رینجرز کی دیگر کارروائیوں میں منشیات فروشوں، ڈکیتیوں اور گینگ وار کے کارندوں سمیت 10ملزمان پکڑے گئے. پی آئی بی کالونی اور رضویہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے. ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا. گرفتار ملزمان کا تعلق درویش گروپ سے ہے، ملزمان کی شناخت بابر محمود اور جمشید کے نام سے ہوئی. لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم مسلح‌افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے وین میں‌موجود پولیس افسر اور اہلکار محفوظ رہے. ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری چاکیواڑی اور بغدادی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان گل محمد اور گل فراز کو گرفتار کرلیا ملزمان دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ سے ہے،،سعود آباد میں بھی کارروائی کے دوران موبائل نقدی چھیننے والے آٹھ ملزمان گرفتار کیا گیا۔ ادھر محمود آباد، ناظم آباد میں کارروائیوں کے دوران دو ملزمان محمد اکمل اور ندیم بھی رینجرز سے نہ بچ سکے. ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں