جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو کا پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردعمل

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل کا اظہار کرتے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، ڈکٹیٹر پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں۔ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں