محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ایڈمٹ کارڈ بنانےوالےٹیچرکوگرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ اینٹی کرپشن سانگھڑ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایڈمٹ کارڈ اور فیس کی جعلی سلپ بنانے والے ٹیچر کو گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد ڈیویژن میرنادر علی ابڑو کے احکامات پر سرکل آفیسر سانگھڑ کاشف گجر نے کاروائی کی۔ طلباء نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2016 17 18 میں نویں دسویں کے امتحانات کے دوران انہیں جعلی کارڈ اور سلپ کا اجراء کیا گیا بورڈ میں اندراج نہ ہونے کے باعث طلباء کے دو قیمتی تعلیمی سال ضائع ہوگئے امان اللہ ڈاہری اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے حق نواز رند نامی ٹیچر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے اور اس کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں