وی آئی پی پروٹوکول پرپابندی،ایس ایس پی ٹریفک

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ٹریفک ساٶتھ امیر سعود مگسی صاحب نے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے لئے منع کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی راہگیر کو ہاتھوں کے اشاروں سے سائیڈ پہ نا کریں کیوں کہ جتنا وی آئی پی کا روڈ پہ حق ہے اتنا ہی ایک موٹر سائیکل سوار کا بھی حق ہے۔ایس ایس پی صاحب نے سائرن بجانے کا منع کرتے ہو کہا کہ خوامخواہ سائرن بجا کے لوگوں کو پریشان نہ کیا جائےان کے خوامخواہ سائرن بجانے سے شور میں اضافہ ہوتا ہے جس سے عام شہری بالخصوص مریض پریشان ہوتے ہیں-ایس ایس پی صاحب نے کہا شہریوں کا خاص طور پر بچے بوڑھوں اور خواتين کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے مدد کی جائے، اور پہلی بار جرم کرنے والے شخص کو وارننگ دی جائے ناکہ اس کا چالان کردیا جاٸے، چالان کرنے سے بہتر کسی قانونی اداروں یا اہلکار کی ایک کی ایک اچھی نصیحت بھی عوام کے لیے اہمیت کی حامل ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں