پولیس کا سرکاری پیٹرول چوری میں اپناہی ایم ٹی اوملوث نکلا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کا سرکاری پیٹرول چوری کرنے میں اپنا ہی ایم ٹی او ملوث ہونے کا انکشاف،پولیس چیف غلام نبی میمن کا بڑا فیصلہ-پولیس کی تمام موبائلوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے-شہر میں 1700 موبائلیں ہیں جس میں 700 میں ٹریکرز موجود نہیں-ٹریکرز کے زریعے پیٹرول چوری کی روک تھام اور نفری پر نظر رکھی جائے گی-پولیس چیف نے ملوث افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی-ویسٹ زون کا ایم ٹی او سرکاری پیٹرول چوری پر گرفتار کیا گیا-انکوائری کے دوران ویسٹ زون کے دو ایم ٹی او سلیم آفریدی، سید میسم اور اہلکار نثار ملوث پائے گئے-تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا-ٹریکرز نہ ہونے کی وجہ سے فیول کارڈز کے زریعے پیٹرول چوری کرلیا جاتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں