امریکہ کو شہدا کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا، صدر روحانی

تہران (ایچ آر این ڈبلیو) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا. مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےاپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ صدر حسن روحانی نے شہید قاسم سلیمانی کو اسلام کا مایہ ناز، شجاع اور بہادر کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل سلیمانی خطے میں امریکہ کی تمام دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بناتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم اور خطے کی دیگر اقوام شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ہمراہ دیگر شہیدوں کا امریکہ سے سخت انتظام لیں گی اور امریکہ کو اپنے دہشت گردانہ اقدام کا بہت بڑا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ صدر حسن روحانی نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں اور ایرانی و عراقی اقوام کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں