کینیا میں امریکی فوجی اڈے پرشدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ

نیروبی (ایچ آر این ڈبلیو) کینیا کے علاقے لامو میں صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے امریکی اور مقامی فوجیوں کے اڈے پر حملہ کرکے متعدد طیاروں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ رائٹرز کے مطابق امریکا کے افریقہ کے لیے فوجی کمانڈ (افریکم) نے صومالیہ کی سرحد کے قریب لامو کاؤنٹی کے مانڈا بے ایئر فیلڈ میں حملے کی تصدیق کردی۔ کینیا کی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کو ناکام بنادیا گیا اور 4 حملہ آوروں کو بھی مارا گیا تاہم امریکی اور کینیا کی فوج کے جانی نقصان کی رپورٹ تاحال نہیں ملی۔ دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ‘حملے میں 7 طیارے اور 3 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا. افریقہ میں امریکی کمانڈ کے میجر کارل ویسٹ کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے میں تقریباً 150 امریکی فوجی موجود تھے جہاں وہ مشرقی افریقی اتحادیوں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دے رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ابتدائی رپورٹس کے مطابق انفرا اسٹرکچر اور آلات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فوجی اہلکاروں کی خیریت کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں