لیبیا: ملیٹری اکیڈمی میں حملہ 30 افراد ہلاک

طرابلس (ایچ آر این ڈبلیو) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع ملیٹری اکیڈمی میں حملے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک اور دیگر 33 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ملیٹری اکیڈمی میں حملہ رات گئے ہوا۔ طرابلس میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) قائم ہے جس کوگزشتہ برس اپریل سے کمانڈر خلیفہ حفتر کی سربراہی میں عسکری گروپ لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے) کے حملوں کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طرابلس اور اطراف میں گزشتہ چند ہفتوں سے حملوں میں شدت آگئی ہے جبکہ حکومت ترکی کے درمیان معاہدوں کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے لیبیا میں ترکی کے فوجی بھیجنے کی منظوری دیتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا اس کا اختیار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں