امریکی صدرٹرمپ کی عراق پرپابندیاں لگانےکی دھمکی

واشنگٹن (ایچ آر این ڈبلیو) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے عراق پر پابندیاں لگانےکی دھمکی دی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکا سمیت تمام غیر ملکی افواج کے انخلا اور سیکیورٹی معاہدہ ختم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے تاہم عراقی حکومت نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی۔ صدرڈونلڈٹرمپ نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کونکلنےپرمجبورکیاگیاتوعراق پرسخت پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملے کیےتو اسے سخت جواب دیاجائےگا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ جب عراقی قیادت اورحکومت فیصلہ کرےگی تو پھر دیکھتےہیں کہ ہم کیاکرسکتےہیں، تاہم ہمیں یقین ہےکہ عراقی عوام انسداددہشت گردی مہم کیلیےامریکاکاساتھ جاری رکھناچاہتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں