تہران میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا

تہران (ایچ آر این ڈبلیو) امریکی راکٹ حملوں میں نشانہ بنائے گئے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تہران میں القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ اسپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس سمیت اعلی عسکری قیادت، حکومتی شخصیات اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ جنرل قاسم سلیمانی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی نے والد کے جنازے کے جلوس سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی صدر نے میرے والد کو قتل کرکے ایران اور عراق میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عراق کے اہم افراد کو قتل کرکے اسٹریٹیجک غلطی کر دی ہے، اس ناکام سازش نے ایران اور عراق میں تاریخی یکجہتی پیدا کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں