ایران میں امریکی صدر کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالر مقرر

تہران (ایچ آراین ڈبلیو) ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ گزشتہ روز مشہد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظم کی جانب سے تمام ایرانی باشندوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کم از کم ایک ڈالر عطیہ دیں۔

جنازے کے منتظمین کی جانب سے مزید کہا گیا اس وقت ایران کی آبادی 8 کروڑ ہے اور اس حساب سے ٹرمپ کا قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں