مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

سری نگر (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج ایک آور نوجوان کو شہید کردیا رہنما حریت کانفرنس عبد الحمید لون نے انکشاف کیا ہے کہ زاہد حسین کو آج اونتی پورہ میں بھارتی قابض افواج نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے اداروں پر بھارتی بندشیں بدستور برقرار ہیں ۔ آج سری نگر میں کشمیری صحافیوں نے بھارت کے ظلم و جبر آور ذرائع ابلاغ کے اداروں پر پابندیوں کے خلاف سری نگر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ صحافیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر “کشمیری صحافیوں کی توہین بند کرو اور اور انٹرنیٹ بحال کرو ” تحریر تھا۔ عبدالحمید لون حریت رہنما نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں فریڈم آف پریس اور فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں