پولیس افسر کو خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی

نئی دلی:(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کو خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے پر معطل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس افسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نئی دلی کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر خاتون سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے اور ان کے پیر چھوتے دکھائی دے رہے ہیں اور خاتون کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ پولیس آفسر گاڑی سے اتر کر آئے اور مجھے روک کر کہا کہ تمہاری لپ اسٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔خواتین کے ساتھ موجود دیگر افراد بھی پولیس افسر کی اس حرکت انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے جب کہ اے ایس آئی کے ساتھ موجود دیگر پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے کو روکتے ہوئے دکھائی دیے کہ ویڈیو مت بناو۔بعد ازاں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں