قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ایچ آر این ڈبلیو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم رکھا جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ پلوامہ کے علاقے گلشن پورہ میں داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔شہید ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت حماد خان کے نام سے ہوئی ہے، نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں