یوکرین طیارہ حادثہ؛ ایرانی صدر کی ذمہ داروں کو سزا دینے کی یقین دہانی

تہران (ایچ آر این ڈبلیو) یوکرین کے صدر کی جانب سے طیارہ حادثے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے مطالبے کے بعد ایرانی صدر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو انصاف دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے یوکرین کے ہم منصب کو یقین دلایا کہ طیارہ گرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور حادثے میں جتنے بھی افراد ملوث ہیں تمام کو سزا دی جائے گی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو ضرور انصاف ملے گا۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے مطالبہ کیا کہ ایران اپنی غلطی کو مکمل طور پر تسلیم کرے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ایران طیارے کو تباہ کرنے کے ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لائے گا جب کہ مسافروں کی لاشیں واپس کی جائیں گی، لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا اور حکومتی سطح پر معذرت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں