گھر سے لا پتہ ہونے والی 8سالہ بچی کی لاش برآمد

نوشہرہ (ایچ آراین ڈبلیو) گھر سے لا پتہ ہونے والی 8سالہ بچی کی لاش برآمد ہوگئی ہے. نوشہرہ کاکا صاحب کی رہائشی بچی عوض نور کی لاش گھر کے قریب کھنڈر نما مکان سے برآمد ہوئی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا. لاش کو میڈیکل ٹسٹ اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا. مقامی پولیس کے مطابق بچی کا والد بیرون ملک مقیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں