محکمہ خوراک کے پاس ساڑھے 7 لاکھ گندم کی بوریاں کا سٹاک موجود ہے

اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روَف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی مین محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ ضلع میں آٹے کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے ضلع میں وافر مقدار میں آٹا عام مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر کے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں اور ذخیراہ اندوزوں کے خلاف پرائس مجسٹر یٹس بھر پور کاروائی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں آٹا کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں اختر گل نے بتایا کہ ضلع میں اڑھائی لاکھ گند م کی بوریاں موجود ہ آبادی کے لئے نئی فصل آنے تک درکار ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے پاس ساڑھے 7 لاکھ گندم کی بوریاں کا سٹاک موجود ہے محکمہ خوراک حکومتی ہدایات پر اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلا ع کو گندم فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں