سری لنکا کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی رحمان ملک سے ملاقات

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سری لنکا کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نورالدین محمد شاہدی کا سینیٹر رحمان ملک سے الوداعی ملاقات کی- سینیٹر رحمان ملک نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نورالدین محمد شاہدی کی خدمات کو سراہا، سینیٹر رحمان ملک نے نور دین شاہدی سے نیک خواہشات کا اظہار و شیلڈ پیش کیا، اس موقع پر بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں نورالدین محمد شاہدی کا کردار مثالی و قابل تحسین ہے، نورالدین محمد شاہدی نے پاک سری لنکا تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ نورالدین محمد شاہدی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا،
سری لنکا نے ہمیشہ مشکل وقت و آفات میں پاکستان کا بھرپور مدد کیا ہے،نور دین شاہدی نے پاکستان میں آنکھ کے کارنیا کی پیوند کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ سری لنکا آنکھ کے کارنیا پاکستان کو عطیہ کرنے کا سب سے بڑا ڈونر ہے جو نور دین شاہدی کے مرہون منت ہے، سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نور دین شاہدی نے سینیٹر رحمان ملک کا بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں