اجتماع گاہ آنے والے راستوں پر موجود تجاوزات اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ اجتماع گاہ آنے والے راستوں پر موجود تجاوزات روشنی کی فراہمی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں منتظمین اجتماع گاہ سے رابطہ کو مزید بہتر بنائیں اور موصولہ شکایات کے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی نے اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد،صداقت حسین،پالیمانی لیڈرز بلدیہ غربی اور اراکین کونسل و افسران کے ہمراہ اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے آغاز سے اختتام تک زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھا جائے چیئرمین بلدیہ غربی نے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کے اجتماع گاہ کے اطراف آنے اور جانے والے راستوں پر خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں راستوں پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے راستوں کو ہموار کیا جارہا ہے اور اسٹرئٹ لائیٹس کے علاوہ روشنی کے خصوصی اقدامات بھی کیئے جارہے ہیں ان راستوں پر بلدیہ غربی اور دیگر سماجی و فلاحی اداروں کے اشتراک سے کیمپ بھی قائم کیئے جارہے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جناب عبدالحسیب بھی موجود تھے بعد آزاں چیئرمین بلدیہ غربی نے منتظمین اجتماع گاہ سے ملاقات کی اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں