گلشن اقبال بلوچ گوٹھ، پلاٹ A-25 پر تیسرے فلور کی تعمیر بھی شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال کے لیز گوٹھ جہاں اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے نقشہ منظور کرانا ضروری ہے اس کے باوجود بلڈر مافیا نے بغیر نقشہ کے ہائی رائز عمارتیں بنا کر علاقہ کو لیاری بنانا شروع کر دیا ہے- پلاٹ نمبر A-25 بلوچ گوٹھ میں بلڈر نے کھلے عام اب تیسرا فلور بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے اور ایس بی سی اے گلشن ٹاؤن کے کرپٹ عملے نے اپنے 10 لاکھ مزید کھرے کر لئے ہیں- تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے بلڈر کس طرح آزادی سے تیسرے فلور کی دیواریں کھڑی کر رہا ہے اور علاقہ مکینوں کی شکایتوں کے باوجود یہاں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے- ایک علاقہ مکین نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے ایس بی سی اے سے مایوس ہو کر اب ڈی سی انکروچمنٹ سیل میں درخواست دی ہے جہاں دیانتدار ڈی سی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ ایسی تمام غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیں گے اس ضمن میں‌ انہوں نے مختیارکار گلشن ٹاؤن کو بھی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جس پر مختیارکار کی طرف سے جلد علاقہ میں‌ بننے والی تمام غیرقانونی تعمیرات کا سروے کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ ڈی سی ایسٹ کو پیش کی جائے گی- واضح رہے کہ پلاٹ A-25 پر غیرقانونی تعمیرات کا ٹھیکہ ایس بی سی اے کے انسپکٹر راحیل حفیظ نے لیا ہوا ہے اور وہ خاموشی سے بھاری رقم ہڑپ کر چکے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں