کھارادر میں‌ غیرقانونی عمارت میں 3 اضافی منزلوں کی تعمیر کا انکشاف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے مختلف علاقوں کی طرح صدر میں ایس بی سی اے کے تعاون سے غٰیرقانونی تعمیرات کے فروغ‌ کا سلسلہ جاری ہے- پلاٹ‌ نمبر 2/16 GK غلام قادر کوارٹر میں اجازت شدہ 6 منزلہ کی جگہ بیسمنٹ اور میزنائن سمیت 9 منزلہ عمارت کھڑی کر دی گئی اور تین غیرقانونی فلورسے ایس بی سی اے کے راشی اسٹاف مبینہ طور پر 90 لاکھ روپے کی رشوت وصول کر لی ہے- واضح گزشتہ تین سال سے سپریم کورٹ کی طرف سے کراچی میں صرف چھ منزل تعمیر کی اجازت دی گئی ہے اس کے باوجود بلڈر نے ایس بی سی اے کے کرپٹ اسٹاف کو ملا کر تین اضافی منزلیں تعمیر کر لی ہیں- اس کے علاوہ بلڈر نے لازمی کھلی جگہ کو بھی مکمل گھیر کر تعمیراتی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے- واضح رہے کہ لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی قانون کے مطابق نہ تو ریگولرائزہو سکتی ہے اور نہ کیس بھی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اسے قانونی کیا سکتا ہے- بلڈر نے منظور شدہ یونٹس کے برخلاف پروجیکٹ میں یونٹس کی تعداد کو بھی بڑھا دیا ہے- ایچ آراین ڈبلیو کو سروے میں معلوم ہوا ہے کہ بلڈر نے عمارت کے چھجے بھی قانونی اجازت کے برخلاف باہر کرکے اپنے تو کورڈ ایریا میں اضافہ کر دیا لیکن آنے جانے والی ٹریفک کے لئے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں- پیپلز پارٹی کی حکومت میں‌جس طرح کراچی کو تعمیراتی خلاف ورزیوں کا جنگل بنایا جارہا ہے اس نے شہر میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں