گلبرگ ٹاؤن: پلاٹ R-967 بلاک 2 میں‌ غیرقانونی پورشن کا 25 لاکھ کا پیکیج طے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کی سرکاری سرپرستی میں کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے- کراچی کے بہترین پلاننگ والے علاقے فیڈرل بی ایریا کو ایس بی سی کا کرپٹ ترین عملہ بلڈر مافیا کے ساتھ سیمنٹ کے جنگل میں تبدیل کر رہا ہے اور ان سے کوئی بازپرس کرنے والا کوئی نہیں، تفصیلات کے مطابق پلاٹ‌ نمبر R-967 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا میں ایس بی سی کے راشی عملہ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ کا پیکیج طے کر کے بلڈر کو رہائشی پلاٹ‌ پر پورشن بنانے کی اجازت دے دی- بلڈر نے G+2 کی تعمیر کے بعد اب تیسرے فلور کی دیواریں بھی اٹھانا شروع کر دی ہیں- ایس بی سی اے کے ڈی جی ظفر احسن نے بھی بظاہر غیرقانونی تعمیرات کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں- مذکورہ پلاٹ‌ کے حوالے ایس بی سی اے کی جانب سے عوامی مفاد میں شائع کیا جانے والا اشتہار جس میں عوام الناس کو پورشن کی خریدو فروخت سے باز رہنے کی اپیل کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی خانہ پری کر دی ہے لیکن پس پردہ کراچی میں اس غیرقانونی تعمیرات ایس بی سی اے سمیت سندھ حکومت کی حرام کمائی کا بہت بڑا ذریعہ بن چکی ہے- گلبرگ ٹاؤن میں اس مافیا کو ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ‌ شہزاد کھوکھر کر رہے ہیں اور بے دھڑک کرپشن کا بازار قائم کئے ہوئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں