ضلع وسطی شہر کا حصہ کم گاؤں کا حصہ زیادہ لگتا ہے، ریاض حیدر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے گزشتہ روز اپنے حلقے پی ایس 130 کے کئی علاقوں کا دورہ کیا رکن سندھ اسمبلی نے حلقے کے عوام سے ملاقاتیں بھی کیں ملاقات کے دوران عوام نے حلقے کے بلدیاتی مسائل سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے اس موقع پر پی ٹی آئی رکن ریاض حیدر نے کہا کہ ضلع وسطی شہر کا حصہ کم گاؤں کا حصہ زیادہ لگتا ہےضلع وسطی کی انتظامیہ کے سر پر صرف کرپشن کا بھوت سوار ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہےکچرا و گندگی کے ڈھیر سے انسانی جان خطرے میں ہے سیکٹر 10 ، سیکٹر 11 سی ون، 11 سی ٹو، کے بی آر سمیت بیشتر علاقے موجودہ بلدیاتی نظام سے متاثر ہوگئے ہیں سندھ حکومت بگڑے ہوئے نظام سے عوام کے ساتھ ناجانے کون سی دشمنی نبھارہی ہے ضلع وسطی ٹریفک، سڑکیں ، سیوریج کا بوسیدہ نظام، کرائم ریٹ میں اضافے سمیت کئی مسائل کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی شکایات پر متعدد بار مقامی انتظامیہ کو درخواست دی جاچکی ہے تاحال صوبائی حکومت یا انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ایک بار بھی دورہ کے لیے نہیں آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں