عوام کے مسائل کو بتدریج حل کرکے بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو بتدریج حل کرکے بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے، قائد اعظم کالونی میں ترقیاتی کام سر انجام دئیے گئے ہیں جو مسائل موجود ہیں انہیں بھی حل کیا جائے گا لیز کے مسائل بھی متعلقہ محکمے کے ذریعے حل کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان خالد سلطان کے ہمراہ یوسی 26 قائد اعظم کالونی میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم کالونی میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے علاقہ مکینوں کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر اظہار تشکر کے ساتھ مسائل بھی پیش کئے گئے علاقہ مکینوں نے چیئرمین معید انور کوبنیادی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بتایا جبکہ دوسری جانب چیئرمین معید انور کی ترقیاتی عمل جاری رکھنے کی کوششوں کو سراہا گیامکینوں کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت کے دور میں ہمارے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور امید ہے کہ جو مسائل موجود ہیں انہیں بھی مرحلہ وارحل کر دیا جائے گا چیئرمین معید انور نے اس موقع پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وسائل محدود ضرور ہیں لیکن مسائل کے حل کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان، یوسی چئیرمین علی امام نے بھی خطاب کیا جبکہ کھلی کچہری میں یوسی26 کے چیئرمین علی امام، یوسی وائس چیئرپرسن رابعہ سلطانہ، علی محفوظ و علاقہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں