سندھ کابینہ میں وزارتیں‌ تبدیل، سعید غنی وزیرتعلیم ہو گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج سندھ کابینہ میں وزارتوں میں ردبدل کرتے ہئوے سعید غنی کو وزیر تعلیم بنا دیا ہے- ان سے محکمہ اطلاعات کا قلم دان لے کر ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ جام اکرام اللہ دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان دیا گیا ہے، اس سے قبل ان کے پاس امداد باہمی کا قلمدان تھا- اس کےعلاوہ صنعت کی وزارت بھی ان کے ماتحت ہی رہے گی- سہیل سیال سے اینٹی کرپشن کا محکمہ واپسی لے لیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں