صنعتی ترقی سے روزگار کے مواقع منسلک ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سنجیدہ ہوکر صنعت کو فروغ دے تو ملازمت کے مزید نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کہ دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات میسر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت کے کانوں تک صنعتکاروں کو درپیش ڈھیر سارے مسائل کی بات کیوں نہیں جاتی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سوال کیا کہ کیوں ملکی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے صنعتکاروں کو سہولیات دینے کہ بجائے وفاقی حکومت گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے عذاب میں مبتلا کرکے رکھا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن میں فوری طور اپنا مثبت کردار ادا کرے ورنہ معاشی صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کے بیرون ممالک کے دوروں سمیت دیگر اخراجات ان کے دوست اٹھا رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن عوام کے اخراجات پر آئے دن مہنگائی کا بوجھ کیوں اور کس کے کہنے پر ڈالا جا رہا ہے انہیں یاد رکہنا چاہئیے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور اگر عام ہی خوشحال نہیں ہوگی تو ترقی کس کے کام آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں