بیوی پر تشدد کرکے قتل کرنے والا جنونی بڈھا گرفتار

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ داءودزئی کی حدود نحقی میں بچوں کی لڑائی کی بنا پر اپنی بیوی پر تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے اپنی بیوی پر لاٹیوں سے تشدد کرکے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق داءودزئی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ نحقی میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر تشدد کرکے قتل کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ داءودزئی دیار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر قتل میں ملوث ملزم جاوید ولد سلطان سکنہ نحقی کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ خاتون مسماۃ (ف) کی نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے اپنی بیوی پر تشدد کرکے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں