بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع، کراچی میں سیمینار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے سیمنار کراچی کے مقامی ہوٹل میں جاری ہے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہیں اس موقع پر پرنس آغا احمد زئ صوبائ وزیر خزانہ ظہور بلیدی صوبائ وزیر خوراک عبدالرحمان کھتران صوبائ مشیر کھیل عبداخالق ہزارہ صوبائ وزیر عارف جان محمد حسنی صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند پرنس آغا عمر احمد زئی چیف سیکڑیری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور مختلف ممالک کے سفارکاروں، ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشنز، ہوٹل مالکان سمیت سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد سیمینار میں موجود ہیں بلوچستان کے وہ خوبصورت مقامات جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ان کو اجاگر کیا جا رہا ہے سمینار کے انعقاد کا مقصد دنیا میں بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں