کراچی میں علی الصباح بارش شروع، موسم مزید خوشگوار، بجلی آپے سے باہر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ھوگیا بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی چلی گئی .کراچی کے علاقے قائد آباد لانڈھی کورنگی ملیر گلشن حدید سمیت ضلع ملیر ضلع وسطی ضلع کورنگی ضلع شرقی ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال سہراب گوٹھ ابوالحسن اصفہانی روڈ یونیورسٹی روڈ اور ایف بی ایریا کئ علاقوں شاھراہ فیصل شاھراہ قائدین صدر آئی آئی چندر ریگر روڈ بلدیہ ماری پور روڈ شیرشاہ سمیت پورے شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کے متعلق کوئی پیشینگوئی نہیں کی گئی تھی اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد بلدیاتی اداروں کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا.دوسری طرف بارش شروع ھوتے پی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جو صبح دس بجے تک بحال نہیں کی جاسکی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں