عمران حکومت بھی آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں، اب گیس کی قیمیتں بھی بڑھیں گی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں پانچ سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس معنقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی ہے، اب حتمی فیصلہ ای سی سی کرے گی اس کے بعد ای سی سی کے فیصلے کی وفاقی کابینہ سے توثیق کروائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں