شریف آباد میں‌ایس ایچ او بھی غٰیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کا پارٹنربن گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی : شریف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار علاقہ مکینوں کا شیدید احتجاج ، ایس بی سی اے اور علاقہ پولیس کو متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود مافیا اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایس بی سی اے کا ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاون اور علاقہ ایس ایچ او شریف آباد کا نام بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ۔ مافیا کے لوگ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ غیر قانونی تعمیرات سے علاقے کا سیوریج نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔ غیرقانونی تعمیرات کی مافیا ایس بی سی اے اور پولیس کو بھاری رقم کے عیوض ، علاقہ مکینوں کا جینا حرام کررکھا ہے – مافیا کی غنڈہ گردی کی وجہ سے علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے ۔ یہ مافیا پلاٹ نمبر R227 ، R675 , R838 , R735 , اور R278 پر غیر قانونی تعمیرات جاری کررکھی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلی افسران ایس بی سی اے اور پولیس کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ عنڈہ عناصر سے نجات دلائی جائے ۔ اس سے قبل بھی سابق ایس ایچ او شریف آباد نے اس مافیا کو لگام دے رکھی تھی ان کے جاتے ہی علاقے میں غیرتعمیرات تیزی سے شروع ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں