ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی اہم شاہراؤں پر کلورین سپرے شروع کر دیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی اہم شاہراؤں پر کلورین سپرے شروع کر دیا.کلورین سپرے سے مختلف وائرس کا خاتمہ ہوگا.ریگل چوک، شادمان مارکیٹ ، مال روڑ، بیڈن روڑ ، سیکرٹریٹ روڑ اور دیگر شاہراؤں کو کلورین سپرے سے دھویا گیا.سپرے کا مقصد مارکیٹ اور شاہراوں کو جراثیم کا خاٹمہ کرنا ہے.کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال کا شہر کی اہم شاہراوں اور مارکیٹوں کا الصبح دورہ.اے ڈی سی ریونیو اصغر جوئیہ ، اے سی سٹی تبریز مری اور دیگر بھی ہمراہ.کلورین سپرے کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا. کمشنر لاہور سیف انجم.کل سے بڑے پیمانے پر شہر کی مارکیٹوں اور دیگر شاہراوں کو کلورین سپرے سے دھو کر جراثیم سے پاک کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں