کرونا وائرس: 50 سالہ یا زائد عمر کے ملازمین اور شادی شدہ خواتین کو بھی دفتر حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں کے وفاتر کے لئے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اہم افسران کی نشاندہی اور ان کی کام پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا اور انتہائی اہم امور انجام دینے والے ملازمین کی حاضری کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
سرکلر میں 50 سالہ یا زائد عمر کے افسران و اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سرکلر میں بخار اور زکام میں مبتلا ملازمین کو دفتر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں شادی شدہ خواتین ملازمین کو بھی دفتر حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے شہر میں سرکاری و غیر سرکاری ڈے کیئر سینٹرز، بیوٹی سیلون، جمز اور کلبوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں