محمود خان کا پشاورمیں زائرین کیلئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ۔

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلی محمود خان کا پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں زائرین کے لئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ۔مرکز میں 150 سے زائد افراد کو قرنطینہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ضرورت پڑنے پر اس مرکز میں مزید گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔مرکز میں ہر فرد کے لیے الگ کمرہ اور دیگر تمام سہولیات فراہم ہیں-اس قرنطینہ مرکز میں ڈیوٹی پر مامور تمام عملے نے رضاکارانہ طور پرخود کو بھی مرکزکےاندر محدود کردیا ہے۔وزیر اعلی کا مرکز میں کئے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار اور انتظامیہ کے کام کی تعریف کیں-صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، مشیر اطلاعات اجمل وزیر ، چیف سیکرٹری،آئی جی پی اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-وزیراعلیٰ نے ڈی سی پشاور کے آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر COVID-19 کا بھی دورہ کیا-ڈی سی پشاور نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفینگ دی-کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے-کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کےاہلکار24گھنٹےڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں-کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تمام صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط میں ہے-کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ریسپانس کا انتظام موجود ہے-وزیراعلیٰ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے کام کوسراہا-تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسی قسم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کئے جائیں-ہم سب مل کر انشاءاﷲ کورونا کو شکست دیں گے-کورونا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ ، پولیس ، آرمی ، ہیلتھ ورکرز سمیت سب کا کردار قابل ستائش ہے-عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں تاکہ اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں