پاکستان کی عوام ہرمشکل گھڑی کا سامنا کرنا جانتی ہے،سسئی پلیجو

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ہر مشکل کا سامنہ کرسکتی ہے صبر وتحمل کے ساتھ اس غیور عوام نے زلزلہ اور سیلاب اور دہشتگردی کی آزمائشوں کا مقابلہ کیا ھے اب بھی خوف میں آنے کی ضرورت نہی ہےپر احتیاط لازمی کریں تاکہ آپکی زندگی اور آپکا وطن محفوظ ہون۔سسئی پلیجو نے کہا کہ کرونا وائرس کی مہلک وباء اور متاثرہ ممالک سے سبق حاصل کرنا چاہئے پاکستان کا وزیر اعظم شش و پنج میں مبتلا ہے عوام کو گائیڈ نہی کرپارہا جبکہ دوسری طرف سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے ہمت حوصلہ برقرار رکھتے ہوئےدن رات اپنی ماہرٹیم کےہمرا سندھ کی عوام کو تحفظ دینے میں مصروف ہے وفاق کھانا خرچہ دینے سے کترا رہی یے جبکہ سندھ کی باہمت قیادت نے متاثرین کے لئے پیکیجز تیار کردئے ہیں یہ سارا سہراء نوجوان قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جنکیلیڈرشپ اور فکر سے سندھ میں منظم لاک ڈاون جاری ہے اور سندھ حکومت و عوام مشترکہ طور پر اس مہلک کورنا وائرس کا مقابلہ کر رھی ہے یہ ایک مثال ہے۔ سینیٹر سسئ ہلیجو نے آج ہی کے دن کی مناسبت سے یوم قرارداد پاکستان کی قوم کو مبارک باد دی اور ساتھ مادر جمہوریت مرحومہ نصرت بھٹو کی یوم ولادت پر بھی ان کو خراج پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں