سندھ،کے پی کے،گلگت کےبعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن شروع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب بھر میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ، دفاتر بند۔ شہریوں کے باہر نکلنے پر پابندی۔ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا آغاز دوپہر 12 بجے سے ہوگا۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ رات سے لاک ڈاؤن جاری۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیئے صوبائی حکومتیں ایک پیج پر۔ سندھ، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن شروع۔ بازار،شاپنگ مال،ریسٹورنٹ, دفاتر بند۔ بلاضرورت شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی۔ ہیلتھ سروسز سے وابستہ افراد اور میڈیا کارکنان پابندی سے مستثنیٰ قرار۔ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پاس رکھنے کی ہدایت۔ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا آغاز دوپہر بارہ بجے سے ہوگا۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ رات سے لاک ڈاؤن جاری۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ملک بھرمیں فوج تعینات۔

اپنا تبصرہ بھیجیں