تھیلیسیمیا کے مریض پریشان ہیں،عوام خون کا عطیہ کریں،حلیم عادل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) لاک ڈائون کی وجہ تھیلسیمیا کے مریض خون کے عطیات کے منتظر خون نہ ملنے کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیاں دائو پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ این آئی بی ڈی اسپتال پہنچ گئے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے ایک بوتل خون عطیا کرتے ہوئےکہا اس وقت لاک ڈائون کی وجہ سے تھیلیسیمیا سمیت دیگر امراض کے مریض پریشان ہیں۔ عوام گھروں میں رہتے ہوئے بھی مریضون کے لئے خون کا عطیہ کر سکتی ہے۔ آپ کے خون کی ایک بوتل کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ عوام نے خوف کی وجہ سے اسپتالوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اسپتالوں میں آئیں مریضوں کی جان بچائیں۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو بھی کہتا ہوں گھروں سے ایک دو دو ہوکر ان سینٹرس پر خون عطیا دیں۔ میں آج ایک ماں کی اپیل پر گھر سے نکلا ہوں خون عطیہ کرنے۔ ایسا نہ ہو کرونا سے عوام بچ جائے تھیلیسیمیا سے مریض نہ بچ سکیں۔ ہمیں ان مریضوں کو بچانا ہے ڈونر بننا ہے اور خون دینا ہے۔ عوام کراچی میں تھیلیسیمیا سینٹرس و اسپتالوں میں جائیں خون کے عطیات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں