ملک میں تین صحافی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں تین صحافی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے بتایا کہ جن صحافیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی کٹس فراہم کرے گا۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے عام کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں