پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں اضافہ،1ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے بےشمار لوگوں کا روزگار متاثر ہوا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپےمالی امداد دی جائےگی،15ارب روپےکےصوبائی ٹیکسزبھی معاف کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے پنجاب میں فرنٹ لائن کےپیرا میڈیکس اسٹاف کےلیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں، پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں