پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،تعداد 1408 ہوگئی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں کورونا وائرس کےکیسز میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا  اور مجموعی تعداد 1408 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ سے بھی آگے نکل گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا،  پاکستان میں اب تک کورونا کے25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 11 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں ، اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں اس وبا سے 490 لوگ متاثر ہوئے ہیں، پنجاب کےبعد سندھ دوسرے نمبر پرہےجہاں متاثرہ افراد کی تعداد457ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 180 ، بلوچستان میں 133 ، گلگت بلتستان میں 107 ، اسلام آباد میں39 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں