یوفون کا مفت واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ٹیلی کام کمپنی ‘یوفون’ نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے لکھا کہ ‘ان مشکل حالات میں صارفین کو واٹس ایپ مفت فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں-واضح رہے کہ یہ سہولت پاکستان بھر کے پری پیڈ صارفین کے لیے ہوگی۔اس مقصد کے لیے *987# ڈائل کرکے آفر کو سبسکرائب کرکے مفت واٹس ایپ استعمال کریں جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی شامل ہیں۔واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ یوفون کی جانب سے صارفین کے لیے آن لائن سروسز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ttps://www.facebook.com/108787804060409/posts/122560269349829/

اپنا تبصرہ بھیجیں