سندھ میں اشیاء خوردونوش،ادوایات کی فیکٹریاں کام کررہی ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی و صنعت وتجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے ملک کو افراتفری سے بچانے کےلئے وفاقی حکومت صنعتکاروں کو فوری ریلیف فراہم کرے تاکہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنے اور ایک دوسرے کے لئے ایثار اور قربانی کا وقت ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آٹا بحران وفاقی حکومت کے لیے واضع پیغام ہے اور اس حساس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اشیاء خوردونوش اور ادوایات کی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔وفاقی حکومت کو اس مشکل وقت میں صنعتکاروں کا ساتھ دیناچاہئیے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کی گھنٹی ہے اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ وفاقی حکومت اشیاء خوردونوش میں کمی نہ ہونے دے یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب حکومت اور صنعتکار ایک پیج پر ہونگے ۔صنعتکار طبقہ کو موجودہ حالات میں فوری ریلیف دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت کو صنعتکار طبقہ کے ساتھ بیٹھ کر موثر اقدامات کرنے چایئیے۔ یہ وقت ملک اور قوم کے لئیے کام کرنے کا ہے نہ کے ٹاک شوز اور پریس کانفرنسز میں جھوٹی تسلیاں دینے کا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کی ایک تہائی آبادی سخت مشکلات میں ہے۔ لاک ڈاون میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ان کے لئیے سہولیات پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت دن رات کام کر رہی ہے ۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ سندھ کی عوام کورونا جنگ میں اپنی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد حل احتیاط اور صرف احتیاط ہے۔ اگر عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو معمولات زندگی جلد بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں