وفاقی دارالحکومت،تین روزہ آن لائن کیش ٹرانسفرکی دکانیں کھل گئیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دار الحکومت میں تین روز کے لئے آن لائن کیش ٹرانسفر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ایزی پیسہ ۔جاز کیش۔یو پیسہ اور آن لائن کیش ٹرانسفر کی دیگردکانیں کل سے کھلیں گی۔کیش ٹرانسفر کی دکانیں دوپہر بارہ بجے سے شام چار بجے تک کھلیں گی۔تنخواہ دار طبقہ کو اپنے خاندانوں تک رقوم بھجوانے کی سہولت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں