عمرکوٹ: احساس کفالت پروگرام ڈسٹری بیوشن پواٸنٹس پر امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع عمرکوٹ میں کمزور طبقے و مستحقین کی مالی امداد کے حوالے سے قاٸم کیے گۓ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/ احساس کفالت پروگرام ڈسٹریبیوشن پواٸنٹس پر امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، سخت حفاظتی اقدامات۔
حکومتِ پاکستان کی جانب غریب، نادار و مستحقین کی مالی امداد کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع عمرکوٹ کے ڈسٹریبیوشن پواٸنٹس پر امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے۔

عمرکوٹ پولیس کی جانب سے تمام ڈسٹریبیوشن پواٸنٹس پر سخت سیکیورٹی و حفاظتی انتظامات کیے گۓ ہیں، ڈسٹربیوشن پواٸنٹس کے احاطے میں محفوظ آمد و رفت، کرونا واٸرس کی متعلق جاری کیۓ گۓ معیاری طریقہِ کار اور لاٸحہ عمل، سوشل ڈسٹینس پر مکمل عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں