وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر شہریوں کو فری فیس ماسک کی تقسیم کا سلسلہ

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد شروع، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فری فیس ماسک کی تقسیم کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع کردیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور نے شہر کے مختلف جگہوں پر شہریوں میں ایک ہزار سے زائدفیس ماسک تقسیم کئے اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے شہر میں بلڈنگ انسپکٹر کے ذریعے پینا فلیکس بینرز بھی چسپاں کرادئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں میں ایک ہزار سے زائد فیس ماسک تقسیم کردئے،ان کے ہمراہ زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر ولی اللہ فلاحی، تحصیلدارہیڈ کوآرٹر خالد انور سمیت دیگر مجسٹریٹس نے بھی فیس ماسک تقسیم کئے، ماسک تقسیم کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ نول کورونا وائرس کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہر شخص ماسک پہننے کو یقینی بنائیگا بصورت دیگر 100 روپے جرمانیہ کیا جائے گا،اس لئے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہ سکے۔گھر سے نکلنے سے پہلے خود بھی ماسک پہنیں اور اور اپنے پیاروں کو بھی فیس ماسک استعمال کرائیں، خدا نخواسطہ آپ کی ذرا سی بے احتیاطی آپ کے خاندا ن، گھر والوں اور دوستوں کو مشکلات سے دوچار کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے درپیش مالی مشکلات اور روزہ داروں کی سہولت کیلئے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے اس لئے محکمہ صحت کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہم سب پر لازمی ہے امید ہے شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں