جامعہ علوم اثریہ جہلم تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش

جہلم (ایچ آر این ڈبلیو) جامعہ علوم اثریہ جہلم میں سفید پوش متاثرین لاک ڈاون میں چھٹی مرتبہ سو گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق جامعہ علوم اثریہ جہلم چند تعلیمی اداروں میں سے ایک ایسا جامعہ ہے جو دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش رہتا ہے موجودہ لاک ڈاون سے پہلے عوام کو جتنے بھی بحران آئے چاہئے زلزلہ یا سیلاب سے متاثرہ لوگ ہوں جامعہ اثریہ جہلم نے ان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کرنے کے لیئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اسی طرح اب کرونا لاک ڈاون متاثرین کی مدد میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لئے رہا ہے اور یہاں راشن کی تقسیم مرحلہ وار جاری ہے آج چھٹی مرتبہ سو گھرانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال, اثریہ ڈسپنسری اور سالانہ فری آئی کیمپ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے خدمت خلق کے کاموں میں نمایاں کام ہیں کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے کاروبار مکمل بند ہوگئے اس موقع پر روزانہ اجرت لینے والہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اپنے گھروں میں فاقہ کا شکار ہوگئے جامعہ اثریہ کی انتظامیہ نے ان کی مشکل کی اس گھڑی میں ریلیف کے کام کاارادہ کیا اس سلسلے میں پہلے بھی کئی بار راشن پیکیج تقسیم کیا جا چکا ہے یہ چھٹا راشن پیکیج ہے جو کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئے ان میں صرف اللہ کی رضا کے لئے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے خدمت خلق کے لیئے تقسیم کیا گیا۔ آج کا سو گھرانوں میں تقسیم کیا جانے والا راشن پیک اسلاک ویلفئر ٹرسٹ یوکے کی جانب سے تقسیم کیا گیا جو کہ ہمارے فاضل دوست ناظم اعلی مرکزی اہل حدیث یوکے مولانا حبیب الرحمن حبیب صاحب اور ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا محمد ابراھیم میرپوری نے بھیجا اور ان کے نمائندہ جوکہ یوکے سے تشریف لائے گلاسکو کے مدرسہ فاروق کے خطیب مولانا محمد ادریس مدنی صاحب ان کے ٹرسٹ نے بھی راشن پیکج میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور تقسیم کے عمل میں خود بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں