شدیدگرمی میں کےالیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ،سراج الحق قادری کی شدیدمذمت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سنی موومنٹ کے چیئرمین سید شاہ سراج الحق قادری نے کراچی میں شدید گرمی کے موسم میں “کراچی الیکٹرک” کی طرف سے جاری لوڈ شیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اضافی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی “کراچی الیکٹرک” کی طرف سے شدید گرمی کے باوجود جاری لوڈ شیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اضافی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-ہمیشہ گرمی کےموسم میں کراچی کے شہریوں کو اسی عذاب سے گزرنا پڑتا یے-“کے الیکٹرک” اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کیلئے نت نئے بہانے تراشتی رہتی ہے۔سید شاہ سراج الحق قادری
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ “کے الیکٹرک” یہ سب جان بوجھ کر کرتی ہے تاکہ عوامی دباؤ کو جواز بنا کرزیادہ سےزیادہ گیس حاصل کرے اوراپنےمنافع کوبڑھائے-نیپرا ، وفاقی وزارت پانی اور بجلی کی مذمت کرتا ہوں جنہوں نےکراچی کی عوام کو”کے الیکٹرک” کےرحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے-مطالبہ کرتا ہوں کہ”کےالیکٹرک” فوری طور پرجنریشن میں اضافہ کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کرے۔اضافی بلوں کے حوالے سے بھی مطالبہ ہے کہ نیپرا ان شکایات کا جائزہ لے اور اگر یہ شکایات درست ہیں تو “کے الیکٹرک” کے خلاف تادیبی کاروائی کرے۔سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے بیان دے کر یہ واضع کر دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق “کے الیکٹرک” کو 190 سے 240 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کر رہی ہے۔اب “کے الیکٹرک” گیس کی فراہمی کا بہانہ نہ کرے اور عوام کو انکی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کر کے فراہم کرے۔کے الیکٹرک” اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کم کرے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کرے اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بھی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے-“کے الیکٹرک” اوور بلنگ (اضافی چارجز) کے نام پر عوام پر قیامت ڈھانا بند کرے۔کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو معاشی تباہی اور بے روزگاری ہوئی ہے اس میں لوگوں پر بجلی کے اس ہی استعمال کے باوجود اوور بلنگ کا ستم ڈھانا غلط ہے-عوام اس وقت مشتعل ہے انکا یہ لاوا پک کر انکا صبر جواب دے گیا تو پھر وہ سڑکوں پر ہوں گے اور مظاہرے ہوں گے۔منافع کو ایک طرف رکھیں اور لوگوں کی جو صحیح ضرورت ہے اتنی بجلی پیدا کریں اور اسکا صحیح بل دیں-لوگوں کی اکثریت بل ادا کر رہی ہے مگر اس مبالغہ آمیز بل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں