سابق امیرجماعت اسلامی کی وفات پرپاکستان فیڈریشن بیس بال فیملی کی تعزیت

کوٹری/لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے عہدیداران شوکت جاوید چیئرمین ، سید فخر علی شاہ صدر ، محمد محسن خان سینئر نائب صدر ،شیخ مظہر احمد سیکریٹری ، پرویز احمد شیخ میڈیا منیجر ، محترمہ سعدیہ علوی اور مسز عائشہ ارم چیئر پرسن اور سکریٹری خواتین ونگ و پاکستان فیڈریشن بیس بال اور پاکستان کی پوری بیس بال فیملی کو سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر شدید غم ہے۔اللہ تعالٰی مرحوم پر اپنی لاتعداد رحمتیں نازل فرمائے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق اور ہمت عطا کرے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بیس بال فیملی کے تمام ممبران سوگوار لواحقین سے دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور جنت میں اعلی مقام کے لئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں